Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 367 (سنن النسائي)

[367]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ ہِشَامًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي لَا أَطْہُرُ أَفَأَتْرُكُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ قَالَ خَالِدٌ وَفِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْہِ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں پاک نہیں ہوتی تو کیا نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں،یہ تو ایک رگ ہے،حیض نہیں۔جب حیض شروع ہو تو نماز چھوڑ دو اور جب ختم ہو جائے تو خون دھو کر نماز پڑھو۔‘‘