Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 375 (سنن النسائي)

[375] إسنادہ ضعیف

جمیع بن عمیر: ضعیف۔

انوار الصحیفہ ص 323

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عَيَّاشٍ وَہُوَ أَبُو بَكْرٍ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاہَا حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ مَعَ أُمِّي وَخَالَتِي فَسَأَلَتَاہَا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصْنَعُ إِذَا حَاضَتْ إِحْدَاكُنَّ قَالَتْ كَانَ يَأْمُرُنَا إِذَا حَاضَتْ إِحْدَانَا أَنْ تَتَّزِرَ بِإِزَارٍ وَاسِعٍ ثُمَّ يَلْتَزِمُ صَدْرَہَا وَثَدْيَيْہَا

حضرت جمیعع بن عمیر نے کہا کہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا۔ہم نے ان سے پوچھا کہ جب ازواج مطہرات میں سے کسی کو حیض آنے لگتا تو نبی ﷺ کیا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: جب ہم میں سے کسی کو حیض آنے لگتا،تو آپ اسے حکم دیتے کہ ایک وسیع ازار باندھے،پھر اس کا سینہ اور پستان اپنے جسم سے لگا لیتے۔