Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 377 (سنن النسائي)

[377]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ طَرِيفٍ قَالَ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ ابْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ أَبِيہِ شُرَيْحٍ أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَةَ ہَلْ تَأْكُلُ الْمَرْأَةُ مَعَ زَوْجِہَا وَہِيَ طَامِثٌ قَالَتْ نَعَمْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدْعُونِي فَآكُلُ مَعَہُ وَأَنَا عَارِكٌ كَانَ يَأْخُذُ الْعَرْقَ فَيُقْسِمُ عَلَيَّ فِيہِ فَأَعْتَرِقُ مِنْہُ ثُمَّ أَضَعُہُ فَيَأْخُذُہُ فَيَعْتَرِقُ مِنْہُ وَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ وَضَعْتُ فَمِي مِنْ الْعَرْقِ وَيَدْعُو بِالشَّرَابِ فَيُقْسِمُ عَلَيَّ فِيہِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَشْرَبَ مِنْہُ فَآخُذُہُ فَأَشْرَبُ مِنْہُ ثُمَّ أَضَعُہُ فَيَأْخُذُہُ فَيَشْرَبُ مِنْہُ وَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ وَضَعْتُ فَمِي مِنْ الْقَدَحِ

حضرت شریح سے روایت ہے،انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورت حیض کی حالت میں اپنے خاوند کے ساتھ کھا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں،رسول اللہ ﷺ مجھے بلاتے،میں حیض کی حالت میں آپ کے ساتھ کھاتی۔آپ ایک (گوشت والی) ہڈی پکڑتے،پھر مجھے قسم دیتے،میں اس سے کچھ گوشت نوچتی،پھر اسے رکھ دیتی تو آپ اٹھا لیتے اور اسے نوچنا شروع کر دیتے اور اپنا منہ مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا۔اسی طرح پانی منگواتے اور پینے سے پہلے مجھے قسم دیتے (کہ میں پہلے پیوں۔) میں پکڑتی اور کچھ پانی پیتی،پھر میں رکھ دیتی تو آپ اٹھا لیتے اور اس سے پیتے اور اپنا منہ مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا۔