Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 379 (سنن النسائي)

[379]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُنَاوِلُنِي الْإِنَاءَ فَأَشْرَبُ مِنْہُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُعْطِيہِ فَيَتَحَرَّی مَوْضِعَ فَمِي فَيَضَعُہُ عَلَی فِيہِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مجھے برتن پکڑاتے،میں اس سے پانی پیتی تھی جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی،پھر میں برتن آپ کو دے دیتی تو آپ میرے منہ کی جگہ کا قصد کرتے اور اس پر اپنا منہ رکھتے۔