Sunan Al-Nasai Hadith 380 (سنن النسائي)
[380]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْيَانُ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْقَدَحِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلُہُ النَّبِيَّ ﷺ فَيَضَعُ فَاہُ عَلَی مَوْضِعِ فِيَّ فَيَشْرَبُ مِنْہُ وَأَتَعَرَّقُ مِنْ الْعَرْقِ وَأَنَا حَائِضٌ فَأُنَاوِلَہُ النَّبِيَّ ﷺ فَيَضَعُ فَاہُ عَلَی مَوْضِعِ فِيَّ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں پیالے سے پانی پیتی،پھر میں پیالہ نبی ﷺ کو پکڑا دیتی تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ پر رکھ کر پانی پیتے۔اسی طرح میں کوئی ہڈی نوچتی جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی،پھر میں وہ نبی ﷺ کو پکڑا دیتی،تو آپ اپنا منہ مبارک میرے منہ والی جگہ پر رکھتے۔