Sunan Al-Nasai Hadith 40 (سنن النسائي)
[40]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِی ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ قَالَ أَخْبَرَنِي الْقَعْقَاعُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُكُمْ إِذَا ذَہَبَ أَحَدُكُمْ إِلَی الْخَلَاءِ فَلَا يَسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْہَا وَلَا يَسْتَنْجِ بِيَمِينِہِ وَكَانَ يَأْمُرُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَنَہَی عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’میں تمہارے لیے باپ کی طرح ہوں۔تمھیں تعلیم دیتا ہوں۔جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کو جائے،تو قبلے کی طرف منہ کرے نہ پیٹھ اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔‘‘ اور اللہ کے رسول ﷺ تین ڈھیلوں (سے صفائی کرنے) کا حکم دیتے تھے اور لید اور ہڈی (کے ساتھ صفائی) سے منع فرماتے تھے۔