Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 400 (سنن النسائي)

[400]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْہُ قَالَ سُفْيَانُ قَالُوا لِہِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ إِنَّ أَيُّوبَ إِنَّمَا يَنْتَہِي بِہَذَا الْحَدِيثِ إِلَی أَبِي ہُرَيْرَةَ فَقَالَ إِنَّ أَيُّوبَ لَوْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَرْفَعَ حَدِيثًا لَمْ يَرْفَعْہُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے پانی میں پیشاب نہ کرے،جو چلتا نہیں ہے کہ پھر اس سے غسل کرے۔حضرت سفیان نے کہا: لوگوں نے ہشام بن حساب سے کہا کہ ایوب تو اس حدیث کو حضرت ابوہریرہ تک ہی رکھتے ہیں (رسول اللہ ﷺ تک نہیں پہنچاتے؟) وہ فرمانے لگے: ایوب کے بس میں ہوتا تو وہ کسی بھی حدیث کو مرفوع (رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب) بیان نہ کرتے۔