Sunan Al-Nasai Hadith 402 (سنن النسائي)
[402]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَجْزَأَةَ بْنِ زَاہِرٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِي أَوْفَی يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَدْعُو اللہُمَّ طَہِّرْنِي مِنْ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا اللہُمَّ نَقِّنِي مِنْہَا كَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ اللہُمَّ طَہِّرْنِي بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَاءِ الْبَارِدِ
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ ٰ سے روایت ہے،نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: [اللھم طھرین بالثلج من الذنوب والخطایا۔۔۔والماء البارد] ’’اے اللہ! مجھے گناہوں اور غلطیوں سے پاک کردے۔اے اللہ! مجھے ان سے اس طرح صاف فرما دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔اے اللہ! مجھے برف،اولوں اور ٹھنڈے پانی سے پاک صاف کردے۔‘‘