Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 405 (سنن النسائي)

[405]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُرْدٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَسَأَلْتُہَا فَقُلْتُ أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِہِ قَالَتْ كُلُّ ذَلِكَ كَانَ رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِہِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِہِ قُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً

حضرت عضیف بن حارث نے کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے پوچھا: کیا اللہ کے رسول ﷺ غسل جنابت رات کے شروع میں فرماتے تھے یا آخر میں؟ انھوں نے فرمایا: آپ دونوں طرح کرلیتے تھے۔کبھی شروع رات میں غسل فرما لیا کرتے تھے اور کبھی آخر رات میں۔میں نے کہا: ہر قسم کی تعریف اللہ کی جس نے اس معاملے میں فراخی رکھی۔