Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 414 (سنن النسائي)

[414]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ ح و أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ أُبَادِرُہُ وَيُبَادِرُنِي حَتَّی يَقُولَ دَعِي لِي وَأَقُولَ أَنَا دَعْ لِي قَالَ سُوَيْدٌ يُبَادِرُنِي وَأُبَادِرُہُ فَأَقُولُ دَعْ لِي دَعْ لِي

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور اللہ کے رسول ﷺ ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔میں (پانی لینے میں) آپ سے جلدی کرتی تھی اور آپ مجھ سے جلدی کرتے تھے حتیٰ کہ آپ فرماتے: ’’میرے لیے بھی پانی رہنے دے۔‘‘ اور میں کہتی تھی: میرے لیے بھی پانی رہنے دیں۔حضرت سوید نے یوں حدیث بیان فرمائی: [یبادرنی وابادرہ فاقول: دع لی دع لی] ’’آپ مجھ سے جلدی کرتے،میں آپ سے جلدی کرتی۔میں کہتی میرے لیے بھی پانی رہنے دیں،میرے لیے بھی پانی رہنے دیں۔‘‘