Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 415 (سنن النسائي)

[415]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ أَعْيَنَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمُّ ہَانِئٍ أَنَّہَا دَخَلَتْ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَہُوَ يَغْتَسِلُ قَدْ سَتَرَتْہُ بِثَوْبٍ دُونَہُ فِي قَصْعَةٍ فِيہَا أَثَرُ الْعَجِينِ قَالَتْ فَصَلَّی الضُّحَی فَمَا أَدْرِي كَمْ صَلَّی حِينَ قَضَی غُسْلَہُ

حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فتح مکہ کے دن نبی ﷺ کے پاس گئیں جب کہ آپ غسل فرما رہے تھے اور اس (فاطمہ بنت رسول) نے ایک کپڑے سے آپ کے آگے پردہ کر رکھا تھا اور پانی والے پیالے (برتن) میں گندھے ہوئے آٹے کے نشان تھے،پھر جب آپ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے صلاۃ ضحیٰ (نمازِچاشت) پڑھی۔میں نہیں جانتی کہ آپ نے کتنی رکعات پڑھیں۔