Sunan Al-Nasai Hadith 416 (سنن النسائي)
[416]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ طَہْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ ہَذَا فَإِذَا تَوْرٌ مَوْضُوعٌ مِثْلُ الصَّاعِ أَوْ دُونَہُ فَنَشْرَعُ فِيہِ جَمِيعًا فَأُفِيضُ عَلَی رَأْسِي بِيَدَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَمَا أَنْقُضُ لِي شَعْرًا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ واللہ! مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اور رسول اللہ ﷺ اس برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔وہاں ایک تھال سا پڑا تھا جو ایک صاع یا اس سے کچھ کم ہوگا،چنانچہ ہم بیک وقت اس سے غسل شروع کرتے۔میں اپنے دونوں ہاتھوں اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتی اور میں سر کا ایک بال بھی نہیں کھولتی تھی۔