Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 417 (سنن النسائي)

[417]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ لَأَنْ أُصْبِحَ مُطَّلِيًا بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنَضَخُ طِيبًا فَدَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَأَخْبَرْتُہَا بِقَوْلِہِ فَقَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَطَافَ عَلَی نِسَائِہِ ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں اپنے جسم پر تارکول ملوں یہ مجھے اس بات سے اچھا لگتا ہے کہ میں احرام باندھوں اور مجھ سے خوشبو کی مہک آرہی ہو۔(ان کے شاگرد محمد بن منتشر نے کہا) میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان کو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی یہ بات بتلائی تو انھوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو خوشبو لگائی،آپ اپنی سب عورتوں کے پاس گئے اور پھر غسل کرکے احرام باندھا۔