Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 418 (سنن النسائي)

[418]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ غَيْرَ رِجْلَيْہِ وَغَسَلَ فَرْجَہُ وَمَا أَصَابَہُ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَيْہِ الْمَاءَ ثُمَّ نَحَّی رِجْلَيْہِ فَغَسَلَہُمَا قَالَتْ ہَذِہِ غِسْلَةٌ لِلْجَنَابَةِ

ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنا نماز والا وضو فرمایا مگر پاؤں نہ دھوئے،پھر اپنی شرم گاہ اور لگ جانے والی آلودگی کو دھویا،پھر جسم پر پانی بہایا،پھر اپنے پاؤں ایک طرف کرکے دھوئے۔انھوں نے یہ فرمایا: یہ آپ کے غسل جنابت کا طریقہ ہے