Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 419 (سنن النسائي)

[419]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْہِ ثُمَّ يُفْرِغُ بِيَمِينِہِ عَلَی شِمَالِہِ فَيَغْسِلُ فَرْجَہُ ثُمَّ يَضْرِبُ بِيَدِہِ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ يَمْسَحُہَا ثُمَّ يَغْسِلُہَا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُفْرِغُ عَلَی رَأْسِہِ وَعَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ ثُمَّ يَتَنَحَّی فَيَغْسِلُ رِجْلَيْہِ

نبی ﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو سب سے پہلے ہاتھ دھوتے،پھر اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور اپنی شرم گاہ دھوتے،پھر اپنا (بایاں) ہاتھ زمین پر مارتے،پھر اسے ملتے،پھر اس کو دھوتے،اس کے بعد اپنا نماز والا وضو فرماتے،پھر اپنے سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے،پھر ایک طرف کو ہوجاتے اور اپنے پاؤں دھوتے۔