Sunan Al-Nasai Hadith 424 (سنن النسائي)
[424]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْءٍ نَحْوِ الْحِلَابِ فَأَخَذَ بِكَفِّہِ بَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِہِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ الْأَيْسَرِ ثُمَّ أَخَذَ بِكَفَّيْہِ فَقَالَ بِہِمَا عَلَی رَأْسِہِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو اونٹنی کے دودھ والے برتن جیسا کوئی برتن منگواتے۔پھر اپنی ہتھیلی میں پانی لیتے،پہلے سر کی دائیں جانب ڈال لیتے،پھر بائیں جانب،پھر دونوں ہاتھوں میں پانی لیتے اور اپنے سر پر ڈالتے۔