Sunan Al-Nasai Hadith 427 (سنن النسائي)
[427]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّہِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ ﷺ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّہُورِ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَوَضَّئِي بِہَا قَالَتْ كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِہَا قَالَ تَوَضَّئِي بِہَا قَالَتْ كَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِہَا قَالَتْ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَبَّحَ وَأَعْرَضَ عَنْہَا فَفَطِنَتْ عَائِشَةُ لِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَتْ فَأَخَذْتُہَا وَجَبَذْتُہَا إِلَيَّ فَأَخْبَرْتُہَا بِمَا يُرِيدُ رَسُولُ اللہِ ﷺ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ایک عورت نے نبی ﷺ سےمسئلہ پوچھا،اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں حیض سے پاک ہونے کے بعد کیسے غسل کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’روئی کا کستوری لگا ہوا ٹکڑا لے لو اور اس سے صفائی کرو۔‘‘ اس نے کہا: کیسے کروں؟ پھر اللہ کے رسول ﷺ نے (تعجب اور شرماتے ہوئے) فرمایا: ’’سبحان اللہ!‘‘ اور منہ ایک طرف کرلیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کا مقصد سمجھ گئیں۔وہ کہتی ہیں: چنانچہ میں نے اسے پکڑا اور اپنی طرف کھینچا۔اور اسے رسول اللہ ﷺ کا مقصد سمجھایا۔