Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 429 (سنن النسائي)

[429]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَاللَّفْظُ لَہُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ فَسَأَلْنَاہُ عَنْ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ خَرَجَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتَّی إِذَا أَتَی ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلَدَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَكْرٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ كَيْفَ أَصْنَعُ فَقَالَ اغْتَسِلِي ثُمَّ اسْتَثْفِرِي ثُمَّ أَہِلِّي

محمد بن علی باقر کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور ان سے حجۃ الوداع کے بارے میں پوچھا،انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نکلے تو ذوالقعدہ کے پانچ دن باقی تھے۔ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے۔جب آپ ذوالحلیفہ پہنچے تو حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہما نے محمد بن ابی بکر کو جنم دیا۔انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو پیغام بھجوایا کہ میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’غسل کرکے لنگوٹ باندھ لو،پھر احرام باندھ لو۔‘‘