Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 435 (سنن النسائي)

[435]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،أَنَّ مُخَارِقًا أَخْبَرَہُمْ،عَنْ طَارِقٍ أَنْ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يُصَلِّ،فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ: ((أَصَبْتَ)) فَأَجْنَبَ رَجُلٌ آخَرَ فَتَيَمَّمَ وَصَلَّی،فَأَتَاہُ فَقَالَ نَحْوَ مَا قَالَ لِلْآخَرِ يَعْنِي ((أَصَبْتَ))

حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ ایک آدمی جنبی ہوگیا۔(اسے پانی نہ ملا) تو اس نے نماز نہ پڑھی،پھر وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ’’تونے ٹھیک کیا۔‘‘ ایک اور آدمی جنبی ہوا۔(اسے پانی نہ ملا) تو اس نے تیمم کرکے نماز پڑھ لی اور نبی ﷺ کے پاس آیا۔آپ نے اسے بھی وہی الفاظ کہے جو دوسرے سے کہے تھے،یعنی ’’تونے ٹھیک کیا۔‘‘