Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 447 (سنن النسائي)

[447]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ أَنَّہُ قَالَ الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ مَرْوَانُ أَخْبَرَتْنِيہِ بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ فَأَرْسَلَ عُرْوَةُ قَالَتْ ذَكَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْہُ فَقَالَ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ

حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ مروان بن حکم نے کہا: عضو مخصوص چھونے سے وضو واجب ہوجاتا ہے۔مروان نے کہا: مجھے یہ بات بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے بتائی۔عروہ نے ان (بسرہ) کو پیغام بھیجا تو انھوں نے فرمایا: ایک دفعہ اللہ کے رسول ﷺ نے ان چیزوں کا ذکر فرمایا جن سے وضو واجب ہوتا ہے،تو آپ نے فرمایا: ’’عضو کو چھونے سے بھی۔‘‘