Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 450 (سنن النسائي)

[450]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ وَابْنُ حَزْمٍ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَضَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی أُمَّتِي خَمْسِينَ صَلَاةً فَرَجَعْتُ بِذَلِكَ حَتَّی أَمُرَّ بِمُوسَی عَلَيْہِ السَّلَام فَقَالَ مَا فَرَضَ رَبُّكَ عَلَی أُمَّتِكَ قُلْتُ فَرَضَ عَلَيْہِمْ خَمْسِينَ صَلَاةً قَالَ لِي مُوسَی فَرَاجِعْ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَوَضَعَ شَطْرَہَا فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَرَاجَعْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فَقَالَ ہِيَ خَمْسٌ وَہِيَ خَمْسُونَ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ فَرَجَعْتُ إِلَی مُوسَی فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ فَقُلْتُ قَدْ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور ابن حزم رحمہ اللہ سے مروی ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں۔میں یہ (حکم) لے کر لوٹا حتیٰ کہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزر رہا تھا تو انھوں نے کہا: آپ کی امت پر اللہ تعالیٰ نے کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا: پچاس(۵۰) نمازیں فرض کی ہیں۔موسیٰ علیہ السلام نے مجھ سے کہا: آپ اپنے رب کے پاس جائیں (اور تخفیف کا سوال کریں) کیونکہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھتی،چنانچہ میں اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں حاضر ہوا (اور تخفیف کا سوال کیا) تو اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک حصہ معاف فرما دیا۔میں پھر موسیٰ علیہ السلام کی طرف لوٹا اور انھیں بتایا تو انھوں نے کہا: پھر اللہ تعالیٰ سے رجوع کیجیے،آپ کی امت اس کی بھی طاقت نہیں رکھتی،چنانچہ میں پھر اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو میرے رب تعالیٰ نے فرمایا: نمازیں پانچ ہیں مگر ثواب میں پچاس ہی ہوں گی۔بات میرے ہاں تبدیل نہیں ہوتی۔میں پھر موسیٰ علیہ السلام کی طرف لوٹا تو وہ کہنے لگے: پھر رب تعالیٰ سے رجوع کیجیے۔میں نے کہا: تحقیق (اب تو) مجھے اپنے رب عزوجل سے (باربار تکرار پر) شرم آنے لگی ہے۔‘‘