Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 453 (سنن النسائي)

[453]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ عَبْدَ رَبِّہِ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَہُ أَنَّ الْبُنَانِيَّ حَدَّثَہُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ الصَّلَوَاتِ فُرِضَتْ بِمَكَّةَ وَأَنَّ مَلَكَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فَذَہَبَا بِہِ إِلَی زَمْزَمَ فَشَقَّا بَطْنَہُ وَأَخْرَجَا حَشْوَہُ فِي طَسْتٍ مِنْ ذَہَبٍ فَغَسَلَاہُ بِمَاءِ زَمْزَمَ ثُمَّ كَبَسَا جَوْفَہُ حِكْمَةً وَعِلْمًا

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ک نمازیں مکہ (مکی دور) میں فرض ہوئیں۔دو فرشتے اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو زمزم کی طرف لے گئے،پھر آپ کا (سینہ اور) پیٹ چیرا اور اندرونی چیزیں سونے کے ایک تھال میں نکالیں،پھر ان کو زمز کے پانی سے دھویا،پھر آپ کے پیٹ میں حکمت اور علم ڈال کر اوپر سے بند کردیا۔