Sunan Al-Nasai Hadith 455 (سنن النسائي)
[455]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہَاشِمٍ الْبَعْلَبَكِّيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا الْوَلِيدُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ أَنَّہُ سَأَلَ الزُّہْرِيَّ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِمَكَّةَ قَبْلَ الْہِجْرَةِ إِلَی الْمَدِينَةِ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَرَضَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّلَاةَ عَلَی رَسُولِہِ ﷺ أَوَّلَ مَا فَرَضَہَا رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أُتِمَّتْ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَی الْفَرِيضَةِ الْأُولَی
حضرت اوزاعی نے حضرت زہری سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ ہجرت فرمانے سے قبل مکہ میں کیسے نماز پڑھتے تھے؟ انھوں نے کہا: مجھے حضرت عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا،انھوں ن فرمایا: شروع میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر دو دو رکعتیں نماز فرض کی تھی،پھر گھر کی نماز کو چار رکعت مکمل کردیا گیا اور سفر کی نماز پہلی حالت پر رہنے دی گئی۔