Sunan Al-Nasai Hadith 460 (سنن النسائي)
[460]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ كَمْ افْتَرَضَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی عِبَادِہِ مِنْ الصَّلَوَاتِ قَالَ افْتَرَضَ اللہُ عَلَی عِبَادِہِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ ہَلْ قَبْلَہُنَّ أَوْ بَعْدَہُنَّ شَيْئًا قَالَ افْتَرَضَ اللہُ عَلَی عِبَادِہِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا فَحَلَفَ الرَّجُلُ لَا يَزِيدُ عَلَيْہِ شَيْئًا وَلَا يَنْقُصُ مِنْہُ شَيْئًا قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں؟ آپ نےفرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں۔‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ان سے پہلے یا بعد بھی کچھ فرض کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں (ہی) فرض کی ہیں۔‘‘ تو اس آدمی نے قسم کھائی کہ وہ اس سے زائد پڑھے گا نہ ان میں کمی کرے گا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ سچا رہا تو ضرور جنت میں داخل ہوگا۔‘‘