Sunan Al-Nasai Hadith 461 (سنن النسائي)
[461]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْہِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَبِيبُ الْأَمِينُ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَرَدَّدَہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَدَّمْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاہُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ بَايَعْنَاكَ فَعَلَامَ قَالَ عَلَی أَنْ تَعْبُدُوا اللہَ وَلَا تُشْرِكُوا بِہِ شَيْئًا وَالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَأَسَرَّ كَلِمَةً خَفِيَّةً أَنْ لَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس (بیٹھے) تھے کہ آپ نےفرمایا: ’’کیا تم رسول اللہ ﷺ کی بیعت نہیں کرتے؟‘‘ آپ نے یہ جملہ تین دفعہ دہرایا تو ہم نے اپنے ہاتھ آگے بڑھائے اور آپ سے بیعت کی،پھر ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ کی بیعت تو کرلی ہے مگر یہ کس بات پر ہے؟ آپ نےفرمایا: ’’اس بات پر کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کروگے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے اور پانچ نمازیں پڑھوگے۔‘‘ اور آپ نے ایک بات آہستہ کہی: ’’تم کسی سے کچھ نہیں مانگو گے۔‘‘