Sunan Al-Nasai Hadith 4629 (سنن النسائي)
[4629]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ،قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ،وَاللَّفْظُ لَہُ،عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((نَہَی عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ،وَكَانَ بَيْعًا يَتَبَايَعُہُ أَہْلُ الْجَاہِلِيَّةِ،كَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ جَزُورًا إِلَی أَنْ تُنْتِجَ النَّاقَةُ،ثُمَّ تُنْتِجُ الَّتِي فِي بَطْنِہَا))
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے (حمل کے حمل) کی بیع سے منع فرمایا اور یہ ایک قسم کی بیع تھی جو جاہلیت والے آپس میں کرتے تھے۔کوئی آدمی اونٹنی خریدتا کہ اس کی قیمت اس وقت دوں گا جب یہ اونٹنی (مادہ) بچہ جنے اور پھر اس کے پھر اس کے پیٹ والی اونٹنی (بڑی ہو کر) بچہ جنے۔