Sunan Al-Nasai Hadith 463 (سنن النسائي)
[463]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ نَہَرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْہُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ ہَلْ يَبْقَی مِنْ دَرَنِہِ شَيْءٌ قَالُوا لَا يَبْقَی مِنْ دَرَنِہِ شَيْءٌ قَالَ فَكَذَلِكَ مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ يَمْحُو اللہُ بِہِنَّ الْخَطَايَا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بتاؤ! اگر تم میں سے کسی کے دروازے کے سامنے سے نہر گزرتی ہو،وہ اس سے ہر روز پانچ دفعہ غسل کرتا ہو،کیا اس کا کچھ بھی میل کچیل باقی رہ جائے گا؟‘‘ صحابہ نے کہا: کچھ بھی میل کچیل نہیں رہے گا۔آپ نے فرمایا: ’’پانچ نمازوں کی مثال بھی یہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ غلطیاں مٹا دیتا ہے۔‘‘