Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 467 (سنن النسائي)

[467] إسنادہ ضعیف

قتادۃ مدلس وعنعن۔

والحدیث الآتي (468) یغني عنہ۔

انوار الصحیفہ ص 323، 324

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ بَيَانِ بْنِ زِيَادِ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ كَتَبَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنْہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَوَّامِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُہُ فَإِنْ وُجِدَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتُقِصَ مِنْہَا شَيْءٌ قَالَ انْظُرُوا ہَلْ تَجِدُونَ لَہُ مِنْ تَطَوُّعٍ يُكَمِّلُ لَہُ مَا ضَيَّعَ مِنْ فَرِيضَةٍ مِنْ تَطَوُّعِہِ ثُمَّ سَائِرُ الْأَعْمَالِ تَجْرِي عَلَی حَسَبِ ذَلِكَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تحقیق قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جس چیز کا حساب ہوگا وہ اس کی نماز ہوگی۔اگر وہ مکمل پائی گئی تو مکمل لکھی جائے گی اور اگر اس میں کچھ کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو! کیا تم اس کے لیے کچھ نفل پاتے ہو جس کے ساتھ اس کے ضائع کردہ فرض کی کمی پوری کردی جائے۔پھر باقی اعمال بھی اسی کے مطابق جاری ہوں گے۔‘‘