Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 468 (سنن النسائي)

[468]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِہِ الْعَبْدُ صَلَاتُہُ فَإِنْ كَانَ أَكْمَلَہَا وَإِلَّا قَالَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ انْظُرُوا لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ فَإِنْ وُجِدَ لَہُ تَطَوُّعٌ قَالَ أَكْمِلُوا بِہِ الْفَرِيضَةَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا۔اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہوگا (تو درست) ورنہ اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: دیکھو! کیا میرے بندے کے نامہ اعمال میں کوئی نفل ہیں؟ اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا،ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کردو۔‘‘