Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 469 (سنن النسائي)

[469]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبُوہُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُمَا سَمِعَا مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَعْبُدَ اللہَ وَلَا تُشْرِكَ بِہِ شَيْئًا وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَصِلَ الرَّحِمَ ذَرْہَا كَأَنَّہُ كَانَ عَلَی رَاحِلَتِہِ

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کسی ایسے کام سے مطلع فرمائیں جو مجھے جنت میں داخل کردے۔اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائو اور نماز صحیح صحیح ادا کرو،زکاۃ ادا کرو اور رشتوں کو جوڑو (پھر آپ نے اس آدمی سے کہا) اس (اونٹنی کی مہار) کو چھوڑدو۔‘‘ گویا کہ آپ اونٹنی پر سوار تھے۔