Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 471 (سنن النسائي)

[471]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْہَاجِرَةِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی إِلَی الْبَطْحَاءِ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّی الظُّہْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْہِ عَنَزَةٌ

حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دوپہر کے وقت۔۔۔ابن مثنی نے کہا: بطحاء (مکہ میں مقبرہ معلاۃ سے صفامروہ کی طرف جانے والے راستے) کی طرف۔۔۔نکلے۔آپ نے وضو فرمایا،پھر ظہروعصر دودورکعت پڑھیں اور آپ کے آگے ایک چھوٹا نیزہ گاڑا گیا تھا۔