Sunan Al-Nasai Hadith 4727 (سنن النسائي)
[4727]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَقُ،عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: جِيءَ بِالْقَاتِلِ الَّذِي قَتَلَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،جَاءَ بِہِ وَلِيُّ الْمَقْتُولِ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَتَعْفُو؟)) قَالَ: لَا،قَالَ: ((أَتَقْتُلُ؟)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((اذْہَبْ)) فَلَمَّا ذَہَبَ دَعَاہُ،قَالَ: ((أَتَعْفُو؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((أَتَأْخُذُ الدِّيَةَ؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((أَتَقْتُلُ؟)) قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: ((اذْہَبْ)) فَلَمَّا ذَہَبَ قَالَ: ((أَمَا إِنَّكَ إِنْ عَفَوْتَ عَنْہُ،فَإِنَّہُ يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِ صَاحِبِكَ)) فَعَفَا عَنْہُ،فَأَرْسَلَہُ قَالَ: فَرَأَيْتُہُ يَجُرُّ نِسْعَتَہُ
حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ قاتل کو رسول اللہﷺ کے پاس پیش کیا گیا۔اسے مقتول کا وارث لے کر آیا تھا۔رسول اللہﷺ نے اسے فرمایا: ’’کیا تو اسے معاف کرتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: ’’اسے قتل کرے گا؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ نے فرمایا: ’’جاؤ۔‘‘ جب وہ چل پڑا تو آپ نے اسے بلایا اور فرمایا: ’’کیا تو معاف کرتا ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: ’’تو دیت لے گا؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: ’’پھر تو قتل کرے گا؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔فرمایا: ’’جاؤ۔‘‘ جب وہ چل پڑا تو آپ نے فرمایا: ’’اگر تو اسے معاف کر دے تو وہ تیرے اور تیرے مقتول کے گناہ کا ذمہ دار ہوگا۔‘‘ اس نے اسے معاف کر دیا اور چھوڑ دیا۔میں نے قاتل کو دیکھا،وہ اپنی تندی (یا رسی) کو گھسیٹتا ہوا جا رہا تھا۔