Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 473 (سنن النسائي)

[473]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَی عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَمَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنْ أَكْتُبَ لَہَا مُصْحَفًا فَقَالَتْ إِذَا بَلَغْتَ ہَذِہِ الْآيَةَ فَآذِنِّي حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی فَلَمَّا بَلَغْتُہَا آذَنْتُہَا فَأَمْلَتْ عَلَيَّ حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَی وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَقُومُوا لِلَّہِ قَانِتِينَ ثُمَّ قَالَتْ سَمِعْتُہَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ

نبی ﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابویونس کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے لیے قرآن مجید کا ایک نسخہ لکھوں۔فرمانے لگیں: جب تو اس آیت پر پہنچے (حافظوں علی الصلوت والصلوۃ الوسطی) (البقرہ۲:۲۳۸) ’’نمازوں کی،خصوصاً صلاۃ وسطیٰ کی پابندی کرو۔‘‘ تو مجھے اطلاع کرنا۔جب میں اس آیت پر پہنچا تو آپ نے مجھے یوں لکھوایا: [حافظوا علی الصلوات والصلاۃ الوسطی وصلاۃ العصر وقوموا للہ قانتین] پھر فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے یونہی سنا ہے۔