Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 475 (سنن النسائي)

[475]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ ہِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْمَلِيحِ قَالَ كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ فَقَالَ بَكِّرُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہُ

ابوملیح بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک ابرآلود دن میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے تو انھوں نے کہا: نماز (عصر) جلدی پڑھ لو کیونکہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا عمل ضائع ہوگیا۔‘‘