Sunan Al-Nasai Hadith 4784 (سنن النسائي)
[4784] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1605)
السند مرسل،وروي متصلاً بالسند الضعیف،إسماعیل بن أبي خالد مدلس وعنعن۔
وللحدیث شواہد ضعیفۃ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ،عَنْ إِسْمَعِيلَ،عَنْ قَيْسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً إِلَی قَوْمٍ مِنْ خَثْعَمَ،فَاسْتَعْصَمُوا بِالسُّجُودِ،فَقُتِلُوا فَقَضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِنِصْفِ الْعَقْلِ وَقَالَ: ((إِنِّي بَرِيءٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ مَعَ مُشْرِكٍ)) ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا لَا تَرَاءَی نَارَاہُمَا))
حضرت قیس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خثعم قبیلے کی طرف ایک لشکر بھیجا۔وہ سجدے میں پڑ گئے تاکہ جان بچا سکیں لیکن وہ بھی مارے گئے۔رسول اللہﷺ نے ان کی نصف دیت ادا فرمائی اور فرمایا: ’’میں ہر اس مسلمان سے لا تعلق ہوں جو کافروں میں رہتا ہے۔‘‘ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’خبردار! مسلمان اور کافر اتنے دور رہیں کہ انھیں ایک دوسرے کی آگ نظر نہ آئے۔‘‘