Sunan Al-Nasai Hadith 4786 (سنن النسائي)
[4786]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ،قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ،عَنْ عَمْرٍو،عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَی الْحُرُّ بِالْحُرِّ [البقرة: 178] قَالَ: ((كَانَ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَيْہِمُ الْقِصَاصُ وَلَيْسَ عَلَيْہِمُ الدِّيَةُ،فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْہِمُ الدِّيَةَ،فَجَعَلَہَا عَلَی ہَذِہِ الْأُمَّةِ تَخْفِيفًا عَلَی مَا كَانَ عَلَی بَنِي إِسْرَائِيلَ))
حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے آیت کریمہ کُتِبَ عَلَیْکُمُ الْقِصَاصُ فِی الْقَتْلٰی… ’’تم پر مقتولوں کے بارے میں قصاص (برابر کا بدلہ) لینا فرض کیا گیا ہے،آزاد کے بدلے وہی آزاد۔‘‘ کے متعلق میں فرمایا: بنو اسرائیل کے لیے صرف قصاص کا حکم تھا،دیت نہیں تھی۔پھر اللہ تعالیٰ نے دیت کا حکم اتار کر اس امت کے لیے بنی اسرائیل کے مقابلے میں تخفیف فرما دی۔