Sunan Al-Nasai Hadith 480 (سنن النسائي)
[480]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ نَوْفَلَ بْنَ مُعَاوِيَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مِنْ الصَّلَاةِ صَلَاةٌ مَنْ فَاتَتْہُ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَہْلَہُ وَمَالَہُ قَالَ ابْنُ عُمَرَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ ہِيَ صَلَاةُ الْعَصْرِ خَالَفَہُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ
حضرت نوفل بن معاویہ رضی اللہ نے بیان کیا،میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے سنا: ’’نمازوں میں سے ایک نماز ایسی ہے کہ جس سے وہ رہ جائے،وہ یوں سمجھے کہ اس کے اہل و مال لوٹ لیے گئے۔‘‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے سنا کہ وہ عصر کی نماز ہے۔محمد بن اسحاق نے (حضرت لیث کی) مخالفت کی ہے۔