Sunan Al-Nasai Hadith 483 (سنن النسائي)
[483]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَعْتَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْعِشَاءِ حَتَّی نَادَاہُ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّہُ لَيْسَ أَحَدٌ يُصَلِّي ہَذِہِ الصَّلَاةَ غَيْرَكُمْ وَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ أَحَدٌ يُصَلِّي غَيْرَ أَہْلِ الْمَدِينَةِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک رات) عشاء کی نماز کو مؤخر کیا حتیٰ کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کو (مسجد سے) بلند آواز میں پکارا کہ عورتیں اور بچے سوگئے۔تو اللہ کے رسول ﷺ باہر (مسجدمیں) تشریف لائے اور فرمایا: ’’تمھارے علاوہ کوئی شخص یہ نماز نہیں پڑھتا۔‘‘ اور (واقعتاً) ان دنوںاہل مدینہ کے علاوہ کوئی شخص نماز نہیں پڑھتا تھا۔