Sunan Al-Nasai Hadith 485 (سنن النسائي)
[485]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ رَأَيْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ صَلَّی بِجَمْعٍ فَأَقَامَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا ثُمَّ صَلَّی الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَصْنَعُ فِي ہَذَا الْمَكَانِ
جناب سعید بن جبیر نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا،آپ نے مزدلفہ میں اقامت کہی اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی،پھر عشاء کی نماز دورکعت پڑھی،پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔