Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 487 (سنن النسائي)

[487]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمْعِ عَلَی صَلَاةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَہُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا وَيَجْتَمِعُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّہَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْہُودًا (الاسرا:78)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’باجماعت نماز تمھارے اکیلے کی نماز سے پچیس گنا فضیلت رکھتی ہے۔اور فجر کی نماز میں رات اور دن کے فرشتے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔چاہو تو قرآن مجید کی یہ آیت پڑھ لو (وقران الفجر ان قران الفجر کان مشھودا) ’’اور صبح کی نماز قائم کرو کیونکہ صبح کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔‘‘