Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4894 (سنن النسائي)

[4894]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَسْتَعِيرُ الْحُلِيَّ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَاسْتَعَارَتْ مِنْ ذَلِكَ حُلِيًّا فَجَمَعَتْہُ ثُمَّ أَمْسَكَتْہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِتَتُبْ ہَذِہِ الْمَرْأَةُ وَتُؤَدِّي مَا عِنْدَہَا مِرَارًا فَلَمْ تَفْعَلْ فَأَمَرَ بِہَا فَقُطِعَتْ

حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں استعمال کے لیے زیورات مانگ لیا کرتی تھی۔اس طرح اس نے کافی زیورات اکٹھے کرلیے۔پھر وہ اپنے پاس رکھ لیے (اور واپس کرنے سے مکر گئی) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس عورت کو چاہیے کہ وہ توبہ کرے اور جو کچھ اس نے لیا ہے واپس کرے۔‘‘ آپ نے کئی دفعہ فرمایا مگر وہ نہ مانی۔آخر اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔