Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 49 (سنن النسائي)

[49]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ وَشُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ وَاللَّفْظُ لَہُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِيٍّ عَنْ سُفَيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ الْمُشْرِكُونَ إِنَّا لَنَرَی صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ الْخِرَاءَةَ قَالَ أَجَلْ نَہَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِہِ وَيَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَقَالَ لَا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سےمنقول ہے کہ مشرکین نے (استہزاء) کہا: ہم دیکھتے ہیں کہ تمھارا نبی تمھیں قضائے حاجت کا طریقہ بھی بتاتا ہے۔انھوں نے فرمایا: ہاں! آپ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص داہنے ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلہ رخ بیٹھے۔اور آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی شخص تین سے کم ڈھیلوں سے استنجا نہ کرے۔‘‘