Sunan Al-Nasai Hadith 490 (سنن النسائي)
[490]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ فَصَلَّی نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَہْرًا ثُمَّ إِنَّہُ وُجِّہَ إِلَی الْكَعْبَةِ فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ وُجِّہَ إِلَی الْكَعْبَةِ فَانْحَرَفُوا إِلَی الْكَعْبَةِ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ نے سولہ(۱۶) مہینوں تک بیت المقدس کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھی،پھر آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا گیا۔ایک آدمی جس نے (قبلے کی تبدیلی کے بعد) آپ کے ساتھ نماز پڑھی تھی،انصار کے ایک قبیلے کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں قسم کھاتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کا قبلہ کعبے کی طرف کردیا گیا ہے۔تو وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔