Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4906 (سنن النسائي)

[4906]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَہُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَرَقَتْ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ فَأُتِيَ بِہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَكَلَّمَہُ فِيہَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَلَمَّا كَلَّمَہُ تَلَوَّنَ وَجْہُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللہِ فَقَالَ لَہُ أُسَامَةُ اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللہِ فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَثْنَی عَلَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ إِنَّمَا ہَلَكَ النَّاسُ قَبْلَكُمْ أَنَّہُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيہِمْ الشَّرِيفُ تَرَكُوہُ وَإِذَا سَرَقَ فِيہِمْ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْہِ الْحَدَّ ثُمَّ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ قَطَعْتُ يَدَہَا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں غزوہ فتح مکہ کے موقع پر ایک عورت نے چوری کرلی تو اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا۔حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے اس کے بارے میں آپ سے بات کی۔(معافی کی سفارش کی۔) جب انہوں نے آپ سے بات کی تو رسول اللہ ﷺ کا چہرہ انور متغیر (غصے سے سرخ) ہوگیا۔پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تو اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود میں سے ایک حد(کو ساقط کرنے) کی بابت سفارش کررہا ہے؟‘‘ حضرت اسامہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے معافی کی دعا فرمائیے۔پھر جب ظہر (کی نماز) ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور اللہ عزوجل کی تعریف کی جو اللہ عزوجل کی شان جلیلہ کے مطابق تھی۔پھر فرمایا: ’’سن لو! تم سے پہلے لوگ اسی بنا پر ہلاک ہوئے کہ جب ان میں سے کوئی اونچا (بڑا) آدمی چوری کرلیتا تو اسے چھوڑ دیتے تھے۔(کچھ نہ کہتے تھے) اور جب کوئی کمزور آدمی چوری کربیٹھتا تھا تو اس پر حد لاگو کر دیتے (اسے سزا دیتے) تھے۔‘‘ پھر فرمایا:’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔‘‘