Sunan Al-Nasai Hadith 493 (سنن النسائي)
[493]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي عَلَی رَاحِلَتِہِ فِي السَّفَرِ حَيْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ قَالَ مَالِكٌ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ دِينَارٍ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سفر میں اپنی سواری پر (نفل) نماز پڑھا کرتے تھے،جدھر بھی اس کا منہ ہوتا۔(راویٔ حدیث) مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن دینار نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔