Sunan Al-Nasai Hadith 494 (سنن النسائي)
[494]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ جَاءَہُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْہِ اللَّيْلَةَ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوہَا وَكَانَتْ وُجُوہُہُمْ إِلَی الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْكَعْبَةِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: لوگ قباء میں صبح کی نماز میں تھے کہ ایک آنے والے شخص نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ پر آج رات نیا حکم اترا ہے اور آپ کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،لہٰذا کعبے کی طرف منہ کرو۔ان کے چہرے شام کی طرف تھے،چنانچہ وہ کعبے کی طرف گھوم گئے۔