Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4956 (سنن النسائي)

[4956]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُفْيَانَ وَہُوَ ابْنُ حَبِيبٍ عَنْ الْعَرْزَمِيِّ وَہُوَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ أَدْنَی مَا يُقْطَعُ فِيہِ ثَمَنُ الْمِجَنِّ قَالَ وَثَمَنُ الْمِجَنِّ يَوْمَئِذٍ عَشْرَةُ دَرَاہِمَ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَأَيْمَنُ الَّذِي تَقَدَّمَ ذِكْرُنَا لِحَدِيثِہِ مَا أَحْسَبُ أَنَّ لَہُ صُحْبَةً وَقَدْ رُوِيَ عَنْہُ حَدِيثٌ آخَرُ يَدُلُّ عَلَی مَا قُلْنَاہُ

حضرت عطاء نے فرمایا: کم از کم مقدار جس کی چوری میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے ڈھال کی قیمت ہے۔اور ڈھال کی قیمت ان دنوں دس درہم تھی۔ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) نے فرمایا: وہ حضرت ایمن جن کی حدیث ہم اس سے پہلے (اس باب میں) ذکر کر چکے ہیں میرے خیال کے مطابق وہ صحابی نہیں۔ان سے ایک اور حدیث مروی ہے جو ہماری بات کی دلیل ہے۔(اور وہ حدیث یہ ہے،یعنی 4957)