Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5001 (سنن النسائي)

[5001]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّی بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلَامُہُ كَتَبَ اللہُ لَہُ كُلَّ حَسَنَةٍ كَانَ أَزْلَفَہَا وَمُحِيَتْ عَنْہُ كُلُّ سَيِّئَةٍ كَانَ أَزْلَفَہَا ثُمَّ كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ الْقِصَاصُ الْحَسَنَةُ بِعَشْرَةِ أَمْثَالِہَا إِلَی سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِہَا إِلَّا أَنْ يَتَجَاوَزَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْہَا

حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جب کوئی شخص مسلمان ہو جائے اور اچھا مسلمان بن جائے تو اللہ تعالیٰ اسکی ہر وہ نیکی (اس کے مامہ اعمال میں)لکھ دیتا ہے جو اس نے اپنے دور جاہلیت میں کی ہوتی ہے۔اور اس کا ہر وہ گناہ معاف کردیا جاتا ہے جو اس نے اس سے پہلے کیا ہو تاہے۔پھر اس کے بعد (اس کو اس کے اعمال کا)بدلہ ملےگا۔نیکی کا ثواب دس گناہ سے سات سو گنا تک ہو گا اور برائی کا بدلہ برائی کے برابر ہی ہوگا۔ہاں! اللہ عزوجل چاہے تو اسے بھی معاف فرمادے۔،،