Sunan Al-Nasai Hadith 503 (سنن النسائي)
[503]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَذَا جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام جَاءَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ فَصَلَّی الصُّبْحَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ وَصَلَّی الظُّہْرَ حِينَ زَاغَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی الْعَصْرَ حِينَ رَأَی الظِّلَّ مِثْلَہُ ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ حِينَ غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَحَلَّ فِطْرُ الصَّائِمِ ثُمَّ صَلَّی الْعِشَاءَ حِينَ ذَہَبَ شَفَقُ اللَّيْلِ ثُمَّ جَاءَہُ الْغَدَ فَصَلَّی بِہِ الصُّبْحَ حِينَ أَسْفَرَ قَلِيلًا ثُمَّ صَلَّی بِہِ الظُّہْرَ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَہُ ثُمَّ صَلَّی الْعَصْرَ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَيْہِ ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ بِوَقْتٍ وَاحِدٍ حِينَ غَرَبَتْ الشَّمْسُ وَحَلَّ فِطْرُ الصَّائِمِ ثُمَّ صَلَّی الْعِشَاءَ حِينَ ذَہَبَ سَاعَةٌ مِنْ اللَّيْلِ ثُمَّ قَالَ الصَّلَاةُ مَا بَيْنَ صَلَاتِكَ أَمْسِ وَصَلَاتِكَ الْيَوْمَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’یہ جبریل علیہ السلام ہیں جو تمھیں تمھارا دین سکھانے آئے ہیں،پھر جونہی فجر طلوع ہوئی انھوں نے صبح کی نماز اور جب سورج ڈھل گیا تو ظہر کی نماز پڑھائی،پھر عصر کی نماز پڑھائی جب انھوں نے ہر چیز کا سایہ اس کے برابر (زوال کے سائے کے علاوہ) دیکھ لیا،پھر مغرب کی نماز پڑھائی جونہی سورج غروب ہوا اور روزے دار کے لیے روزہ کھولنا حلال ہوگا،پھر عشاء کی نماز پڑھائی جب رات کی سرخی غائب ہوگئی۔پھر اگلے دن وہ (جبرئیل علیہ السلام) دوبارہ آپ ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو صبح کی نماز پڑھائی جب تھوڑی سی روشنی پھیل گئی تھی،پھر آپ کو ظہر کی نماز پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہوگیا،پھر عصر کی نماز پڑھائی جب ہر چیز کا سایہ دگنا ہوگیا،پھر مغرب کی نماز کل والے وقت ہی پر پڑھائی،یعنی جب سورج غروب ہوگیا اور روزے دار کے لیے روزہ کھولنا حلال ہوگیا،پھر عشاء کی نماز پڑھائی جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا،پھر فرمایا: ہر نماز کا وقت تمھاری کل اور آج کی نماز کا درمیانی وقت ہے۔‘‘