Sunan Al-Nasai Hadith 507 (سنن النسائي)
[507]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّہْرِيُّ وَإِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ ثُمَّ يَذْہَبُ الذَّاہِبُ إِلَی قُبَاءٍ فَقَالَ أَحَدُہُمَا فَيَأْتِيہِمْ وَہُمْ يُصَلُّونَ وَقَالَ الْآخَرُ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز ادا فرماتے،پھر جانے والا قباء تک جاتا۔(زہری اور اسحاق میں سے) ایک نے کہا: وہ ان کے پاس پہنچتا تو ابھی وہ نماز عصر پڑھ رہے ہوتے تھے۔اور دوسرے نے کہا: اور سورج ابھی اونچا ہوتا تھا۔